امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ آج لندن میں بیٹھے نواز شریف کی تصویر مسئلہ نہیں بلکہ مسئلہ کورونا اور بحرانوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ چینی سے متعلق کمیشن کی رپورٹ پر اس کی روح کے مطابق عمل ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کا کام رونا دھونا اور آنسو بہانا نہیں، مسائل حل کرنا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو حفاظتی سامان فراہم نہیں کر رہی، جبکہ کورونا سے متاثرہ لوگوں کیساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ’’ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائن پر من و عن عمل درآمد ہورہا ہے‘‘
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت 12 سو ارب روپے کا امدادی پیکیج کورونا مریضوں پر خرچ کرے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے ٹڈی دل کے حملوں سے نمٹنے کیلئے بھی کوئی حکمت عملی اختیار نہیں کی، جبکہ ٹائیگر فورس کا شور تو بہت سنتے تھے نظر کہیں نہیں آ رہی۔
انہوں نےکہا کہ حکمران ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے کچھ نہیں کر سکتے تو ان علاقوں میں جا کر شور مچائیں۔
سراج الحق نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم نہ ہوتے تو طیارہ حادثے پر وزیراعظم اور وزیر کا استعفیٰ مانگتے۔