• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی گورنرز کو مظاہرین کیخلاف جارحانہ حکمت عملی کی ہدایت

امریکا میں سیاہ فام شخص کی پولیس اہلکار کے تشدد سے ہلاکت  کے بعد کئی شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاج کے دوران کئی شہروں میں لوٹ مار، جھڑپیں، آنسوگیس کی شیلنگ کے واقعات بھی ہوئے۔ جس کے بعد اب امریکی صدر نے گورنرز کو پرتشدد کارروائیوں میں ملوث مظاہرین کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا کہہ دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے گورنرز سے وڈیو کال کے ذریعے رابطہ کیا اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث مظاہرین کیخلاف ایکشن لینے کا کہا۔

امریکی صدر نے گورنرز سے بات چیت کے دوران برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کو طاقت دکھانی ہوگی اور لوگوں کو گرفتار بھی کرنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ مظاہرے ایک تحریک ہیں، اگر آپ نے اس پر قابو نہیں پایا تو صورتحال بد سے بدتر ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست مینی سوٹا میں ایک سفید فام امریکی پولیس اہلکار سیاہ فام شخص کی گردن پر گھٹنا رکھ کر بیٹھ گیا تھا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

تازہ ترین