• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: تعلیمی ادارے یکم اگست تک بند رہنے کا امکان

سندھ: تعلیمی ادارے یکم اگست تک بند رہنے کا امکان


سندھ میں کورونا وائرس کے باعث بند کیے گئے تعلیمی ادارے یکم اگست تک بند رہنے کا امکان ہے۔

تاہم اس کا حتمی فیصلہ آج محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائےگا۔

اس حوالے سے صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسکول واحد جگہ ہوگی جو سب سے آخر میں کھولیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں اسکول کھول بھی دیں تو والدین بچوں کو نہیں بھیجیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے پہلے ہی تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹرئیرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہورہاہے جس میں تمام بورڈز کے چیئرمین، سیکریٹری کالج و اسکول سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے ۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدرات صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تعلیمی بورڈ کے طلبہ کو بغیر امتحان پاس کرنے اور پروموشن کے حوالے سے سب کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں اسکول و کالجز کھولنے یا نہ کھولنے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کی اسٹیرنگ کمیٹی میں طلبہ کے لئے آن لائن کلاسز کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی۔

تازہ ترین