مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے،موجودہ حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سےنیب نے انکوائری شروع کی ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ 2018 میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور گرفتاری کے دوران نیب نےاختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا، میں نے اس دوران بھی نیب کےساتھ بھر پور تعاون کیا تھا، مگر ایک بھی ثبوت نیب کی جانب سے سامنے نہیں رکھا گیا۔
نون لیگ کے صدر نے کہا کہ نیب ایسےکیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کرسکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو،میں تواترسے تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست کی سماعت جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج کرے گا۔