• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی: سرکاری دفاتر میں ماسک لازمی قرار دے دیا گیا

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری دفاتر میں فیس ماسک لازمی قرار دے دیا، کسی بھی سرکاری دفتر میں ماسک پہنے بغیر اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ انتظامی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری دفاتر میں فیس ماسک لازمی قرار دیدیا گیا ہے جبکہ سرکاری دفاتر کے مرکزی دروازوں پر ’نو ماسک نو انٹری‘ کے بینرز آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

 اعلامیہ کے مطابق کسی بھی سرکاری دفتر میں ماسک پہنے بغیر اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی،  فیصلہ کورونا سے بچنے کے لیے عوامی مفاد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین