• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سمیت 2 افراد قتل، تین ٹریفک حادثات میں جاں بحق

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت چارافرادجان کی بازی ہارگئے۔ اسلام آباد میں بھی ایک شخص ٹریفک حادثہ میں چل بسا۔ تھانہ نصیرآبادکو لیاقت علی نے بتایاکہ بدھ کونوبجے پنڈرانجھامیں اپنے گرکے باہر موجود تھاکہ ایک موٹرسائیکل پرالیاس ولدبنارس اور نثار ولد محمددین تیمورچوک کی جانب سے آئے اور موٹرسائیکل سے اترکرانہوں نے محمدنواز پر فائرنگ شروع کردی جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا،وجہ عنادسابقہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔تھانہ ٹیکسلاکومہیب یوسف نے بتایا کہ نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور کی غفلت لاپروائی سے حادثہ میں میرے والد یوسف مسیح چل بسے۔تھانہ صدرواہ کو تاجدارعلی خان نے بتایا کہ نواب آبادمیں ڈمپر نمبرٹی ڈبلیو216کے ڈرائیور نے تیز رفتاری غفلت و لاپرواہی سے ڈمپر چلاتے ہوئے میرے بھائی تاج محمد کے موٹر سائیکل کوٹکر ماری جس سے تاج محمد ماموں زاد بھائی امان اللہ اور اسکی بیٹی ابسہ گر کرشدیدزخمی ہوگئے جبکہ بھائی تاج محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔تھانہ مندرہ کو محمد زاہد نے بتایا کہ میرا بہنوئی زاہد اپنی بیوی نصرت بی بی کے ساتھ لڑائی جھگڑا کر رہا تھا جس پر ہم نصرت کے گھر پہنچے توہمارے دیکھتے دیکھتے زاہد محمود نے سریا سے نصرت بی بی پر وارکیا جس سےوہ شدید زخمی ہو کر گر پڑی اسے بے نظیربھٹوہسپتال لے آئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گئی۔ تھا نہ کھنہ کے علا قے میں دس رویہ ایکسپریس ہائی وے عبور کرتے ہوئے ایک 70،75معمر شخص گا ڑی نمبر زی 7423 کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی، حادثے کی مرتکب گاڑی کا نامعلوم ڈرائیور حادثے کے بعد گاڑی بھگا کر لے گیا ۔
تازہ ترین