• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کے رحیم یارخان، روجھان، میرپور ماتھیلو کے دورے


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور حکومتی ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رحیم یارخان، روجھان، میرپور ماتھیلو کے دورے کیے، جہاں انہوں نے کورونا اور ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

رحیم یار خان آمد پر وزیراعلیٰ کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ٹڈی دل کو قابو کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل اور اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایاجائے اور خلاف ورزی پر مارکیٹس اور بازاروں کو سیل کردیا جائے۔

انہوں نے اپیل کی عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور حکومتی ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے موثر سرویلنس کے نظام کے تحت 95 ہزار 535 ہیکٹر رقبے پر اسپرے اور موثر اقدامات کے تحت 2 جہاز، 50 سے زائد گاڑیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

روجھان میں مقتول سردار عاطف مزاری کے خاندان اور میرپور ماتھیلو میں سردار رحیم بخش بزدار کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔

وزیراعلیٰ نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

تازہ ترین