• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 896 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 68 مریض انتقال کر گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 90 ہزار 290 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 838 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 57 ہزار 250 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 31 ہزار 202 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 34 ہزار 577 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 575 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 144 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں دوسرے صوبوں سے زیادہ یعنی 629 ہو گئی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 890 ہو چکی ہے جبکہ اموات 521 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 5 ہزار 582 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 53 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: خیبر پختون خوا، کورونا سے مزید 21 افراد کا انتقال

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 ہزار 946 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 41 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 852 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 299 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 7 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 812 نئے ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ملک میں اب تک کورونا کے 6 لاکھ 38 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین