• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کی عدم واپسی مجرمانہ لاپروائی ہے، شہباز شریف


مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کی تاحال عدم واپسی مجرمانہ لاپروائی اور قابلِ مذمت ہے۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کورونا وائرس کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن میں بیرونِ ملک پھنسے پاکستانیوں کے اب تک وطن واپس نہ پہنچ سکنے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے پاس پیسے ختم ہونے اور ان سے ٹکٹ کے زائد کرائے وصول کرنے کی اطلاعات قابلِ افسوس ہیں۔

میاں شہباز شریف نے کہاکہ وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی بیان دے کر بھول جاتے ہیں، بیرونِ ملک سفارت خانوں کے عدم تعاون کی شکایات عام ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بیرون ملک پاکستانیوں کی وطن واپسی کا مطالبہ

صدر مسلم لیگ نون اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں سے زائد کرائے کیوں وصول کیوں کیے جا رہے ہیں؟

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی واپسی کے لیے وزیرِ اعظم، وزیرِ خارجہ، سفارت خانوں کی سفارشیں ڈھونڈنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تقریر، بیان، دعوے چھوڑیں، حکومت بیرونِ ملک پاکستانیوں کی عملی مدد کرے، ان کی واپسی کا واضح پلان اور تاریخ دے۔

تازہ ترین