• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کھال اتھارٹی بورڈ کے فارمر اورنان فارمر ممبران کی منظوری

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محکمہ آبپاشی پنجاب میں ریفارمز پروگرام کے تحت کسانوں کی نہری نظام میں شمولیت کی خاطر بنائی جانے والی پنجاب کھال پنچایت اتھارٹی کے اتھارٹی بورڈ کے لئے فارمر اورنان فارمر ممبران کی منظوری دے دی گئی ۔ حلقہ پی پی 68 منڈی بہاوالدین سے ایم پی اے گلریز افضل گوندل، حلقہ پی پی 75 سرگودھا سے ایم پی اے محمد منیب سلطان چیمہ، حلقہ پی پی191 پاکپتن سے ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا، حلقہ پی پی 235 وہاڑی سے ایم پی اے محمد علی رضا خان خاکوانی، حلقہ پی پی 258 رحیم یار خان سے ایم پی اے شفع محمد، حلقہ پی پی 288 ڈیرہ غازی خان سے ب ایم پی اے محسن عطا خان کھوسہ، حلقہ پی پی 32 گجرات سے ایم پی اے محمد اختر حیاب، حلقہ پی پی 237 بہاولنگر سے ایم پی اے فدا حسین، حلقہ پی پی 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے خاتون ایم پی اے سیدہ سونیا علی رضا شاہ، حلقہ وارڈ 304سے منتخب خاتون ایم پی اے مس فردوس رحنا ، ملتان سے زمیندار میاں زاہد پرویز مرال، فیصل آباد سے رانا محمد عارف حمید اور بہاولنگر کی زمیندار مس رابعہ سلطان بھی اتھارٹی کی فارمر ممبر ہوں گی۔ جبکہ بورڈ آف ریونیو پنجاب اور پنجاب پولیس کے نمائندے اس اتھارٹی کے نان فارمر ممبر ہوں گے۔ پنجاب کھال پنچایت ایکٹ 2019 کے مطابق سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری فنانس اور منیجنگ ڈائریکٹر پی کے پی اتھارٹی کے ایکس آفیشیو ممبر ہوں گے۔جبکہ وزیر آبپاشی اس اتھارٹی کے چیئرپرسن ہوں گے۔پنجاب کھال پنچایت اتھارٹی کا بنیادی مقصد صوبہ بھر میں موجود محکمہ آبپاشی کے ہزاروں نہری کھالوں پر الیکشن کرواکر نہری پنچایتوں کی تشکیل دینا ہے۔تاکہ کسانوں کو اپنے حصے کے پانی کی تقسیم بشمول وارہ بندی،آبیانہ بلوں کی تیاری و تقسیم، پانی چوری کی روک تھام اور پانی پر ہونے والے باہمی لڑائی جھگڑوں کا کھال پنجایت لیول پر ہی سدباب کر سکیں۔
تازہ ترین