• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ اصل رنگ میں ہی کھیلی جائےگی تو اچھی لگے گی: ثقلین مشتاق

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نئے کرکٹ قوانین عارضی ہیں، کرکٹ اپنے اصل رنگ میں ہی کھیلی جائےگی تو اچھی لگے گی۔

یہ بھی پڑھیے: تھوک سے گیند چمکانے کی عادت کو چھوڑنا مشکل ہوگا: محمد عباس

انہوں نے کہا کہ اسپنرز کو بھی بال کی چمک کی ضرورت ہوتی ہے، بال ڈرافٹ کرنے کے لیے اسپنرز کو تھوک سے گیند چمکانا پڑتا ہے، تھوک سے نہ چمکانے کی وجہ سے اب گیند جلد پرانا ہو جائے گا۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ گیند جلد پرانا ہونے کی وجہ سے کچھ اسپنرز کو فائدہ ہو گا، نئےقوانین کی وجہ سےان کا فاسٹ بولرز سےانحصار کم نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر خطے میں کرکٹ اپنےہی اسٹائل میں کھیلی جائےگی تو مزہ آئے گا، موجودہ صورتحال میں آسٹریلیا جیسی ٹیمیں اپنےانداز نہیں بدلیں گی۔

سابق آف اسپنر نے کہا کہ اچھے فاسٹ بولرز تو اب بھی بغیر چمک کے اپنا کام دکھا جائیں گے، فاسٹ بولرز کنٹرول، جارحانہ انداز، رفتار اور لائن لینتھ سے پریشان کریں گے۔

تازہ ترین