• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 51 ہزار 208 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 872 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 90 ہزار 724 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 57 ہزار 612 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔



بڑھتی ہوئی لاپروائی اور غیر محتاط رویے کے باعث پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان مریضوں کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں چین اور سعودی عرب سے بھی آگے نکل کر 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 57 ہزار 886 ہو گئی ہے، جبکہ 886 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کیسز کی تعداد 55 ہزار 878 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 81 ہو گئی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 472 ہو چکی ہے جبکہ اموات 707 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 8 ہزار 327 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 85 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور کے کچھ علاقے مکمل سیل ہوں گا، چیف سیکریٹری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 ہزار 857 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 83 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 143 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 663 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 13 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین