• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز نے 15 کروڑ کی سمگل شدہ اشیاء قبضے میں لے لیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)کسٹم ملتان کی جانب سےمختلف چھاپوں کے دوران 150ملین روپے سے زائد کی سمگل شدہ اشیاء قبضہ میں لے لی گئیں ۔کسٹم ملتان کے مطابق بہاولپوربائی پاس کے قریب ایک گودام سے خشک دودھ کے 392بیگ ،سگریٹ اوربھاری مقدار میں گٹگااورچھالیہ بھی برآمدکرلیاگیا۔ اسمگلڈویلڈنگ راڈز،ٹائرز ،زنک ٹائلز،اسپیئرپارٹس بھی قبضہ میں لے لئے۔محمد علی اے ایس اوکی ٹیم نے ایک سوزوکی جمنائی جیپ مالیت دوملین جبکہ عبدالصمد کی ٹیم نے ٹویوٹاوٹزمالیت 1.5ملین قبضہ میں لے لیں۔
تازہ ترین