یورپ میں ہر سال 13 لاکھ افراد کینسر سے ہلاک ہو جاتے ہیں، ان ہلاکتوں سے بچاؤ اور اس کی روک تھام کو موثر بنانے کیلئے یورپین پارلیمنٹ نے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔
یاد رہے کہ اس کمیٹی کے قیام کیلئے پارلیمنٹ میں باقاعدہ ووٹنگ ہوئی جہاں 651 ممبران کی بڑی اکثریت نے اس کے حق میں ووٹ ڈالا۔ 18 ممبران نے مخالفت کی اور 8 ارکان غیر حاضر رہے۔
یہ کمیٹی پورے یورپ کی سطح پر کینسر کے حوالے سے قانون سازی، ریسرچ اور اس کے پھیلاؤ کا ذریعہ بننے والی اشیاء کی روک تھام کیلئے اقدامات تجویز کرے گی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ یورپ میں دل کی بیماریوں کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں کینسر سے ہوتی ہیں۔ جبکہ 10 میں سے 4 کینسر کی اقسام ایسی ہیں جن سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔