• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، 20 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 20 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی پولیس نے رنگے ہاتھوں دو ملزمان اختر اور نادر کو گرفتارکرکے شہری سے چھینی جانے والی موٹرسائیکل ودیگر سامان برآمد کرلیا۔ پیرآباد پولیس نے ملزم سجاد عرف سجو کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ پاک کالونی پولیس نے منشیات فروش عمران حبیب کو گرفتارکرکے 20عدد راڈ سے زائد چرس برآمد کرلی۔ شاہ لطیف ٹاون پولیس نے2 ملزمان اربیلواورمحمد مقصود کو گرفتارکرکے چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیا۔جیکسن پولیس نے دو ملزمان حسین اشفاق اور حزیفہ عرف منگو کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔شارع نور جہاں پولیس نے2 گٹکا فروش عاطف خان اور قاسم کو گرفتارکرکے مختلف اقسام کا ماوا/گٹکا برآمد کرلیا۔ کھارادر پولیس نے گٹکا فروش شبیر احمد کو گرفتار کرکے گٹکا برآمدکرلیا۔شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سیکٹر 20/C میں لے اتواربازار پر کارروائی کرتے ہوئے 9 افراد اظہر اقبال، اخترمحمد، واجد، فرحان، عبادعلی، عامرخان، خادم حسین ،ندیم اور جاوید ملاح کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 616/20 دفعہ 188 کے تحت درج کرلیا۔

تازہ ترین