• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز تنظیموں کے وزارت صحت و انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پمز ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز ، نرسز ،پیرا میڈکس اور نان گزیٹڈ عملے کی تنظیموں کے وزارت صحت اور پمز انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہو گئےاور عملے نے احتجاج کی کال واپس لے لی ۔ ذرائع کے مطابق مطالبات منظوری کے بعدپمز عملے کی این آئی ایچ میں تعیناتی سے متعلق نوٹیفکیشن وزارت صحت نے واپس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات ایک اجلاس میں منوائے گئے جس میں کہا گیا کہ پمز کےتمام عملے کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دی جائے گی۔ کورونا آئسولیشن وارڈز میں کام کرنے والے تمام طبی و غیر طبی عملے کو ہر ماہ مزید ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دی جائے گی۔
تازہ ترین