• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CNG کی قیمت کم کی جائے، غیاث پراچہ کی اوگرا سے اپیل

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث پراچہ نے اوگرا سے اپیل کی ہے کہ سی این جی کی قیمت کم کی جائے۔

اسلام آباد میں اوگرا کے دفتر میں گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران اوگرا کے چیئرپرسن نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے یکم جولائی سےگیس کی قیمت بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس نے قیمت 664 روپے سے بڑھا کر 1287 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

اس موقع پر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث پراچہ نے اپیل کی کہ سی این جی کے لیے گیس قیمت کم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں سی این جی پٹرول سے مہنگی ہو، ایک سیکٹر کے لیے گیس سستی کر کے بوجھ دوسرے سیکٹر پر نہ ڈالا جائے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

تیل کی قیمت گرنے سے ایل این جی سستی ہوگئی، غیاث پراچہ

غیاث پراچہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوگرا کی طرف سےگیس کی قیمت متعین کرنے کے بعدوفاقی حکومت اس میں رد و بدل نہیں کر سکتی، عالمی سطح پر توانائی کی قیمت کم ہوئی ہے۔

اپٹما کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہدستارنے اس موقع پر کہا کہ سوئی ناردرن اپنی کمزوریوں کو ایل این جی سے پورا نہ کرے، سوئی ناردرن ایل این جی اور مقامی گیس کے الگ الگ اکاؤنٹ بنائے۔

تازہ ترین