• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائی، مختلف علاقوں سے 13 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران ، منشیات فروش،موٹرسائیکل لفٹراورلاک ڈاؤن کی خلاف وزری کرنے والے والوں سمیت 13ملزمان کو گرفتارکرکے ان کےقبضے سے اسلحہ،منشیات، موٹرگاڑیاں ،گٹکااورچھالیہ برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق سول لائن پولیس نے موٹر سائیکل لفٹرعاقب کو گرفتارکرکے آرام باغ تھانے کی حدود سے چوری شدہ موٹرسائیکل ،چرس اور موبائل فون برآمد کرلیا۔ پی آئی بی کالونی پولیس منشیا ت فروش عبدالنوید کو گرفتارکرکے چرس برآمد کرلی۔کلاکوٹ پولیس نے3 منشیات فروشوں محمد شریف ،محمد یامین اور محمد طارق کو گرفتارکرکے چرس برآمد کرلی۔شاہ لطیف ٹاو ن پولیس نے منشیات فروش اصغرعلی کو گرفتارکرکے چرس اورگٹکافروش وقارعرف وقاص کو گرفتارکرکے گٹکا برآمدکرلیا،جبکہ ایک ملزم معراج اورلاک ڈاون کی خلاف ورزی پر3افرادحمزہ ،علی شیر اور اسد الرحمان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلیے۔کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے2ملزمان علی شاہ اور نورالحق کو گرفتارکرکے 2ہ شہزو ٹرک سے چھ سو کلو گرام چھالیہ برآمد کرکے دونوں گاڑیاں ضبط کرلیں۔

تازہ ترین