• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاب اور شاداب کورونا کا دوسرا ٹیسٹ منفی آنے کیلئے دعاگو

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض اور آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ اُمید کرتے ہیں کہ ہمارا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آئے گا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وہاب ریاض نے انگلینڈ روانہ ہونے والے قومی کرکٹرز اور آفیشلز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُمید کرتا ہوں کہ کورونا کا میرا دوسرا ٹیسٹ  منفی آئے گا جس کے بعد میں بھی انگلینڈ میں اپنی ٹیم کے ساتھ شامل ہوسکوں گا۔‘

وہاب ریاض نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنے تمام مداحوں اور دوستوں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میرے لیے دعائیہ پیغامات جاری کیے۔‘

اُنہوں نے کورونا کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’براہ مہربانی کوویڈ 19 کے بچاؤ کے لیے تمام ایس او پیز کو اپنائیں۔‘

دوسری جانب شاداب خان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ کا شکر ہے کہ کورونا کا میرا پہلا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور میں اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کے لیے دُعا کی۔‘

شاداب خان نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں پی سی بی کے ساتھ کے لیے اُن کا شکر گزار ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اُمید کرتا ہوں کہ میں بھی جلد ہی انگلینڈ میں اپنی ٹیم میں شامل ہو جاؤں گا۔‘

شاداب خان نے لکھا کہ ’یہ ایک ہماری ٹیم کے لیے ایک اہم دورہ ہے، ہم جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔‘

آخر میں اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں کو عالمی وبا کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لینے کی تاکید بھی کی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے پہلا ٹیسٹ منفی آنے والے 18 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے دوسرے ٹیسٹ بھی منفی آگئے ہیں جن میں اظہر علی (کپتان)، بابراعظم (نائب کپتان)، عابدعلی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسیٰ خان، نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

یہ تمام کھلاڑی آج خصوصی طیارے سے انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

تازہ ترین