• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل وقت میں غریبوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اور اُن کی ٹیم اس مشکل وقت میں غریبوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہد آفریدی نے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا ہے کہ’ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن‘ اور ’ڈونیٹ کرو نا ‘کی ٹیم کے افراد ٹھیلے والوں، یومیہ اُجرت پر کام کرنے والےاور چھوٹا کاروبار کرنے والے افراد کو اس مشکل وقت میں راشن تقسیم کررہے ہیں۔


انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں وہ ایسے ہی غریب لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے۔ شاہد آفریدی نے آخر میں لکھا کہ اُن کو مزید سپورٹ کرنے کے لیے www.donatekarona.com پر رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی خود بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، 13جون کوانہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا تھا کہ ’جمعرات سے میری طبیعت ناساز ہے اور میرے جسم میں بھی شدید درد ہو رہا تھا جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا۔‘

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’بدقسمتی سے میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔‘

دو روز قبل شاہد خان آفریدی نےاپنے فینز کے لیے سوشل میڈیا پر لائیو بیان بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے لاحق ہونے کے بعد شروع کے دو تین روز مشکل تھے، لیکن اب کافی بہتر ہوں۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو کورونا سے بچاؤکے لیے ادرک کی چائے اور اسٹیم کا مشورہ بھی دیا تھا اور کہا کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، فینز نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا جس کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تازہ ترین