• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 روز کی مزید توسیع

لاہور کی احتساب عدالت نے پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی ،جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔

نیب کی طرف سے میر شکیل الرحمٰن، میاں نواز شریف، ہمایوں فیض رسول اور بشیر احمد کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔

ڈیوٹی جج جواد الحسن نے پرائیویٹ پراپرٹی کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی اور 21 جولائی کو احتساب عدالت کے جج اسد علی کیس کی سماعت کریں گے ۔

واضح رہے میر شکیل الرحمٰن پرائیویٹ پراپرٹی کے 34سال پرانے کیس میں 108دن سے پابند سلاسل ہیں۔

تازہ ترین