• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسینج اور چینی قونصلیٹ حملے میں مماثلت ہے،راجا عمر خطاب

انچارج انسداد دہشتگردی ونگ راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسینج اور چینی قونصلیٹ حملے میں مماثلت ہے۔

راجا عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی جگہ کا ایک بار پھر سے دورہ کیا ہے، دہشتگردوں کو جہاں ہلاک کیا گیا ہے ان پوائنٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں سےدستی بم، لانچرز اور اے کے 47 اور دیگر اسلحہ ملا، بڑی تعداد میں گولیاں اور میگزین بھی دہشتگردوں کے قبضے سے ملیں۔

سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر  نے بتایا کہ دہشتگردوں سے ملنے والے تمام اسلحے کی فرانزک کرائی جارہی ہے، حملہ آوروں کے بیگ سے بھنے ہوئے چنے، پانی اور جوس کے ڈبے ملے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کاکہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی پشت پناہی پر پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے۔

تازہ ترین