• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک پروازوں پر کم از کم یکطرفہ کرایہ 12ہزار روپے ہوگا، کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے میں کرایوں کا اطلاق ریونیو مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) کے تحت ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کم از کم کرایہ 12ہزار روپے سے اور کرائے آر ایم ایس کے تحت ایڈجسٹ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق اگر کسی پرواز پر مسافروں کی تعداد زیادہ ہوگی تو کرائے میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد کے لیے یکطرفہ کرایہ 12ہزار سے 17ہزار روپے کے درمیان ہوسکتا ہے جبکہ کوئٹہ کا کرایہ اس سے کم ہوگا۔

تازہ ترین