• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس پر عالمی رہنماؤں کے مشہور بیانات

کراچی(نیوزڈیسک) کورونا وائرس پر عالمی رہنمائوں نے مختلف مواقعوں پر ملا جلا ردعمل دیا ہے۔ برازیلی صدر کا کہنا تھا کہ بیماری لگی تو پریشان نہیں ہوں گا۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معمولات زندگی بحال رکھیں گے۔ چینی صدر کے مطابق، معیشت اور معاشرہ بری طرح متاثر ہوگا اور پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ عوام معیشت سے زیادہ اہم ہے۔ تفصیلات کے مطابق، کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پوری دنیا متاثر ہے۔ اس وبا سے متعلق عالمی رہنمائوں نے مختلف اوقات میں اپنی رائے دی۔ برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کا کہنا تھا کہ میں کسی زمانے میں ایتھلیٹ رہا ہوں اگر مجھے کورونا وائرس کی بیماری لگ جائےگی تو میں پریشان نہیں ہوں گا کیوں کہ زیادہ سے زیادہ مجھے فلو یا بخار ہوگا۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنی عوام کی اکثریت کے لیے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم معمولات زندگی بحال رکھیں گے۔چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے معیشت اور معاشرہ بری طرح متاثر ہوگا۔ ہمارے لیے یہ ایک بحران اور بڑا امتحان ہے۔اطالوی وزیراعظم گیوسیپ کونٹے کا کہنا تھا کہ ہمارے اسپتال استطاعت سے زیادہ بھر چکے ہیں ، ہمارے آئی سی یو بری طرح متاثر ہیں۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈرا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ہمارے قوم نے کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے ناقابل یقین کام کیا ہے۔ ہم نے اس کے لیے غیر معمولی اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا تھاکہ ہر چیز ختم ہوجاتی ہے اور یہ بھی ختم ہوجائے گا۔ ہمارا ملک کئی مرتبہ بحران سے گزرچکا ہے۔ روس نے ہر چیز کا مقابلہ کیا ہے۔ ہم کورونا وائرس کو بھی شکست دے دیں گے۔ اتحاد کے ساتھ ہم اس سے چھٹکارہ حاصل کرلیں گے۔اسپین کی وزیردفاع مارگریٹا روبلز کا کہنا تھا کہ میں مکمل بےیارومددگار محسوس کررہی ہوں کیوں کہ بہت سے لوگ اس بیماری میں مبتلا ہوکر آرہے ہیں۔ یہ سونامی فلم کی طرح ہے، جب آپ دیکھتے ہیں کہ لہر آرہی ہے اور کوئی کچھ نہیں کررہا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے جراثیم کش ادویات دیکھی ہیں۔ کیا اس طرح ہوسکتا ہے کہ انجکشن لگایا جائے یا بالکل صفائی کردی جائے۔ کیوں کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ یہ پھیپھڑوں کو متاثر کررہا ہے اور بڑی تعداد میں ایسا ہورہا ہے۔ لہٰذا ایسا کرکے دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ویٹیکین کے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ عوام کا علاج کیا جائے، معیشت بجانے کے لیے رقم محفوظ نا کی جائے۔ عوام ، معیشت سے زیادہ اہم ہے۔ روح القدس کے لیے عوام اہم ہے پیسہ نہیں۔

تازہ ترین