• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ جنوبی، 5 ارب، 35 کروڑ 64 لاکھ کا بجٹ متفقہ طور پر منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ جنوبی کراچی کی کونسل نے مالی سال 2020-2021 کیلئے5 ارب، 35 کروڑ،64 لاکھ،91 ہزار 283 روپے کا متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا بجٹ میں 5 لاکھ 72 ہزار 763 سو روپے کی بچت ظاہرکی گئی ہے دوران ملازمت انتقال پرملازمین کے لواحقین کی مالی امداد کیلئے گورنمنٹ کے اضافی ترمیم شدہ نئے پیکیج کے مطابق 2کروڑ 50لاکھ روپے مختص، ملازمین کیلئے ہیلتھ انشورنس پالیسی بھی متعارف کرائی جارہی ہے آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں منعقدہ اجلاس میں چیئرمین وکنوینر ڈی ایم سی ساؤتھ ملک محمد فیاض اعوان نے بجٹ پیش کیا ۔ حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بجٹ پر بحث کے بعد بجٹ کومنظورکرلیا اس موقع پر بلدیہ جنوبی کونسل میں قائد ایوان محمود ہاشم، اپوزیشن لیڈر مقیم عالم ایڈووکیٹ، میونسپل کمشنر اختر علی شیخ، اراکین کونسل، اکاؤنٹس آفیسر نعیم یوسفی ودیگر افسران بھی موجود تھے بجٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیئرمین ملک محمدفیاض نے اجلاس کو بتایا کہ مالی سال2020-21 میں ملازمین کی تنخواہوں کی مدمیں 3 ارب، 33 کروڑ، 52 لاکھ 3 ہزار 520 روپے مختص کئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مالی سال2020-2021 میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے 1 ارب، 35 کروڑ 50 لاکھ 18 ہزار 520روپے مختص کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین