• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: 9 اضلاع میں کورونا کے مزید 132 کیسز رپورٹ

بلوچستان کے 9 اضلاع میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 132 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے میں وبائی مرض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10ہزار 608 ہوگئی جبکہ کورونا سے مزید 280 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز صوبے کے 9 اضلاع میں 132 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخص ہوئی ہے، جن میں سے 55 کا تعلق کوئٹہ، 46 کا کیچ، 14 کا لسبیلہ اور 6 کا تعلق جعفرآباد سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق 10608مصدقہ مریضوں میں سے 10481 مریض مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، ان میں سے 8064 کا تعلق کوئٹہ، 323 کا جعفرآباد، 206 کا خضدار، 205 کا مستونگ اور 183 کا تعلق چاغی سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں وائرس سے متاثرہ 280 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں اب تک وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 4764 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں آج تک 5723 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ 286 کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے اب تک 121 مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں قائم قرنطینہ مراکز میں 1159 افراد موجود ہیں۔

تازہ ترین