• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسد ابن حسن) ایف بی آر کے دو ذیلی اداروں کی 15یوم میں تیسری بڑی کارروائی، کراچی کے علاقے سے 3لاکھ 70ہزار بغیر ڈیوٹی اور ٹیکسز کی سگریٹس ضبط کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن اور ان لینڈ ریونیو کی مشترکہ ٹیم نے کراچی میں طارق روڈ پر واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا۔ دوران تلاشی گودام سے 37کارٹن برآمد ہوئے جن میں 3 لاکھ 70ہزار سگریٹس پیک تھیں۔ گودام کے مالک سے جب ان سگریٹوں پر عائد کردہ ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کے کاغذات طلب کیے گئے تو وہ پیش کرنے میں ناکام رہا جس کے بعد سگریٹس ضبط کرلی گئیں جن کی مالیت کئی لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین