• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 809 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 473 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 8 ہزار 642 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 4 ہزار 694 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 86 ہزار 795 ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 406 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 77 ہزار 740 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 784 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 938 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 973 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 82 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 129 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا زدہ طبی فضلہ تلف کرنے کا ہدایت نامہ

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 10 ہزار 608 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 121 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 511 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 28 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 135 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 32 مریض وفات پا چکے ہیں۔

تازہ ترین