• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام میں کورونا سے مزاحمت اس سے دُگنی ہے جتنی سمجھی جارہی تھی، تحقیق


لوگوں میں کورونا وائرس سے مزاحمت اس سے دُگنی ہے جتنی اب تک سمجھی جارہی تھی۔

یہ انکشاف سوئیڈن میں کورونا وائرس سے متعلق نئی تحقیق میں ہوا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر اپنے جسم میں امیونٹی (مزاحمت) پیدا کر لینے والے ایک تہائی افراد کورونا کا شکار نہیں ہوں گے۔

کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ سوئیڈن کی خون کے سفید خلیوں میں وائرس سے لڑنیوالے ’ٹی سیل‘ پر ریسرچ کی۔

اس تحقیق کے نتائج کے مطابق خون کا عطیہ کرنے والے صحتمند افراد میں سے 30 فیصد میں ’ٹی سیل امیونٹی‘ اینٹی باڈیز سے دُگنی ہوجاتی ہیں۔

تازہ ترین