• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے ایک وزیر کا کام الزام تراشی کرنا رہ گیا،پی پی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک وزیر کا کام الزام تراشیاں ہی رہ گیا ہے، جلد ان کی وزارت پورٹ اینڈ شپنگ میں مبینہ کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔حکومت فوری طور پر کے الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں لے اور عوام کو مکمل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار ان رہنماؤں نے ہفتہ کو کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے فلور پر جھوٹی اور من گھڑت جے آئی ٹی رپورٹ لہرا کر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پر الزام لگانے والے اس وزیر کو حقیقی جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ان ارکان اور قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔

تازہ ترین