آپ آف لائن ہیں
منگل13؍ذی الحج 1441ھ 4؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سری لنکن کرکٹر کو شال مینڈس گرفتار

سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس گرفتار


سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس کو 64 سالہ شخص کی ہلاکت کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

سری لنکا میڈیا کے مطابق کوشال مینڈس کو آج صبح پینا ڈورا میں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

کوشال مینڈس کی کار ایک سائیکل سے ٹکرائی تھی جس سے ایک 64 سالہ شخص کی ہلاک ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوشال مینڈس اس وقت کار خود چلا رہے تھے، مینڈس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

25 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین 44 ٹیسٹ اور 76 ایک روزہ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

کوشال مینڈس اس اسکواڈ میں بھی شامل تھے جس نے لاک ڈاؤن کے اختتام پر ٹریننگ کا آغاز کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید