• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ کی رپورٹ پبلک ہوئی اور ویب سائٹ کا سرور ڈاؤن ہوگیا، شہباز گِل


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ کی رپورٹ پبلک ہوتے ہی سندھ حکومت کی ویب سائٹ کا سرور ڈاؤن ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ یہ طاقت اور حوصلہ صرف عمران خان میں ہے کہ ہر انکوائری رپورٹ کو بلا تاخیر پبلک کیا جاتا ہے۔

معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ایکشن ہوتا ہے لیکن کبھی سرور ڈاؤن نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جوائنٹ انویسٹیگیشن رپورٹ پبلک کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ فیکٹری کو 20 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر منصوبہ بندی کے تحت جلایا گیا۔

اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ سانحہ بلدیہ میں حماد صدیقی اور عبدالرحمان بھولا کا ہاتھ تھا۔

تازہ ترین