• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس ہیری او میگھن مرکل برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی کے باوجود تاحال پرنس چالس پر مالی طور پر انحصار کر رہے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خود مختار اور آزاد زندگی گزارنے کا خواہشمند جوڑا ڈیوک اینڈ ڈچس آف سسیکس، پرنس ہیری اور اُن کی بیوی سابق امریکی اداکارہ میگھن مرکل Meghan Markle شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد سے لے کر اب  تک مالی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے میں ناکام رہے ہیں اور پرنس چارلس کی جانب سے مدد پر انحصار کر کرہے ہیں ۔

شاہی ترجمان کیٹی نکول کی جانب سے دیئے گئے ایک بیان کے مطابق ’ شاہی جوڑا مارچ سے امریکی شہر لاس اینجلس میں رہائش پزیر ہے ، شاہی جوڑے کو اس وقت پیسے کمانے کی ضرورت ہے جیسے کہ انہوں نے ابھی تک کچھ بھی نہیں کمایا ہے ۔‘

شاہی ترجمان کیٹی نکول کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ہیری اور میگھن کا مستقبل خوشحال ہوگا جیسا کہ انہوں نے حال ہی میں ایک اسپیکنگ ایجنسی ’ ہیری واکر ایجنسی ‘ کے ساتھ معاہدہ طے کیا ہے جو اُنہیں تقریبات میں شرکت اور خطاب کرنے پر ملین ڈالرز کی مد میں رقم ادا کرے گی ۔

کیٹی نکول کی جانب سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہیری اور میگھن اپنے خطاب میں شاہی خاندان یا اس سے متعلق کوئی ذکر نہیں کریں گے جس سے شاہی خاندان کی بدنامی ہو ۔

ترجمان شاہی خاندان کیٹی نکول نے مزید کہا ہے کہ شاہی جوڑا تقریبات میں شرکت کے دوران نسلی انصاف، سماجی مسائل، صنفی مساوات، ذہنی صحت اور ان کے حل سے متعلق بات کرنے کے پابند ہوں گے ۔

تازہ ترین