• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز، کھلاڑیوں کا بلیک لائیوز میٹر آگاہی مہم سے اظہار یکجہتی


انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بلیک لائیوز میٹر مہم سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔

امریکا میں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد دنیا بھر میں سیاہ فام افراد کی جانب سے بلیک لائیوز میٹر (سیاہ فام کی زندگیاں اہمیت رکھتی ہیں) احتجاج شروع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے ایک منظم مہم کی شکل اختیار کر گیا۔

اس مہم کے ساتھ دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلوں کے دوران اظہارِ یکجہتی کیا جارہا ہے۔

ایسے میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شروع ہونے والے میچ سے قبل بھی کھلاڑی بلیک لائیوز میٹر مہم سے اظہارِ یکجہتی کرتے نظر آئے۔

انگلش ٹیم نے اس میچ میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو کریز پر پہنچنے اور بولنگ شروع کرنے سے قبل گراؤنڈ میں موجود انگلش بیٹسمین، ویسٹ انڈین فیلڈرز کے ساتھ ساتھ امپائر بھی گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔

بلیک لائیوز میٹر مہم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں باؤنڈری کے باہر بیٹھے تمام کھلاڑی اور گراؤنڈ اسٹاف بھی شامل تھا۔

تازہ ترین