• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ اسٹیشن، غیر معیاری اشیاء بیچنے والے اسٹالز کیخلاف کارروئی کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز نے کراچی ڈویژن کے تمام اسٹیشنز پر ممنوعہ اور غیر معیاری اشیاء بیچنے والے اسٹالز کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا۔ محکمہ ریلوے کے اعلامیے کے مطابق بدھ کو یہاں ڈویژنل کمرشل آفیسر (ڈی سی او) کراچی ناصر نذیر نے کینٹ اسٹیشن کے اسٹالز پر چھاپہ مار کر غیر معیاری پینے کے پانی کی بوتلیں اور سگریٹ بر آمد کرلیں جن کی فروخت اسٹیشن پر سختی سے منع ہے۔ڈی سی او نے سگریٹ اور غیر معیاری پانی پاکستان ریلویز کی تحویل میں لے کر بیچنے والے اسٹالز پر جرمانہ بھی عائد کیا اور موقع پر ہی تمام سگریٹس کو آگ لگوادی۔ ڈی سی او نے کہا کہ آج سے پاکستان ریلویز نے کراچی ڈویژن کے تمام اسٹیشنز پر چیکنگ شروع کردی ہے۔

تازہ ترین