• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل قریشی نے گیتا کیلئے ایدھی صاحب کی شفقت یاد دلای

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی اور قوت سماعت و گویائی سے محروم ہندو لڑکی گیتا کی کہانی ایک بار پھر یاد دلا دی۔

انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے اور کئی دہائیوں تک انسانیت کی بلاتفریق خدمت کرنے والے مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی چوتھی برسی کے موقع پر فیصل قریشی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر قوت سماعت و گویائی سے محروم ہندو لڑکی گیتا کی تصویر شیئر کی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے فیصل قریشی نے لکھا کہ ’ایدھی صاحب نے قوت سماعت و گویائی سے محروم ہندو لڑکی گیتا کو اپنے ایدھی ہوم میں پناہ دی تھی۔‘

اداکار نے لکھا کہ  ’ایدھی ہوم میں گیتا کے لیے خصوصی طور پر عبدالستار ایدھی صاحب نے چھوٹا سا مندر بھی تعمیر کروایا تھا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اور ایدھی صاحب نے اپنے عملے کو ہدایت کی تھی کہ وہ مندر میں جوتے لیکر داخل نہ ہوں۔‘

فیصل قریشی کے اِس ٹوئٹ کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور وہ ایک مرتبہ پھر سے عبدالستار ایدھی صاحب کی انسانیت کے لیے خدمات کو سراہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہندو لڑکی گیتا کی واپسی

واضح رہے کہ قوت سماعت اور گویائی سے محروم 10 سالہ گیتا واہگہ بارڈر سے 2003 میں حادثاتی طور پر سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے پاکستان کی حدود میں داخل ہوئی اور لاہور پولیس نے اسے لاوارث قرار دے کر علی فائونڈیشن کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایدھی سینٹرسے بھارت جانیوالی گیتاکی ترجیحات بدل گئیں

اُس کے بعد اسلام آباد میں کچھ عرصہ مقیم رہنے کے بعد اسے کراچی کے ایدھی سینٹر میں منتقل کردیا اس وقت گیتا جو اپنا نام بھی نہیں بتا سکتی تھی اس کی عمر صرف 10 سال تھی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی حکومت پاکستان سے بھارت لوٹنے والی ’گیتا کے والدین کو تلاش نہیں کرسکی

کراچی میں عبدالستار ایدھی اور ان کی بیگم بلقیس ایدھی نے تحفظ اور پیار دیا اور اس کو ہندو مذہب کا نام گیتا بھی انہوں نے ہی دیا تھاصرف یہی نہیں بلکہ ایدھی سینٹر میں ہی اسے پوجا پاٹ کرنے کیلئے ایک کونہ مختص کرکے اسے تمام مطلوبہ سہولتیں بھی فراہم کیں۔

تازہ ترین