• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کیرولینا میں خطرناک پانی کے بگولے کی ویڈیو وائرل


طوفانی بگولے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہوئے اپنے راستے میں آنیوالی ہر شے کو نیست و نابود کر دیتے ہیں جن کا نام سن کر ہی اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔

امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے سمندر پر بھی ایک ایسا ہی خطرناک طوفانی بگولا زمین سے آسمان تک پانی اور ہوا کے دائرے میں گھومتا دکھائی دیا۔

پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کو ساحلی کنارے سے دیکھنے والے افراد خوفزدہ ہوگئے جبکہ موبائل کیم سے ریکارڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے بگولے کے ساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔

سیکڑوں فٹ بلند طوفانی سمندری بگولے کی ویڈیو آن لائن بھی ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے۔

تازہ ترین