• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ، انٹراکورٹ اپیل پر وفاق سے جواب طلب

شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ، انٹراکورٹ اپیل پر وفاق سے جواب طلب


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے لئے شوگر ملز مالکان اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کی انٹراکورٹ اپیل پر وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 جولائی تک جواب طلب کر لیا ہے۔ 

عدالت نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ معطل کرنے کے لئے حکم امتناع کی درخواست پر بھی حکم نامہ جاری کریں گے۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ جب انکوائری کمیشن کام کر رہا تھا تو اس وقت اعتراض کیوں نہیں کیا گیا؟ 

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور شوگر ملز مالکان کی درخواست پر سماعت کی۔ 

درخواست گزاروں کے وکیل مخدوم علی خان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بعد میں شائع کیا گیا ، اس کی تشکیل ہی درست نہ تھی۔

تازہ ترین