• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، مزید 71کاروباری مراکز سربمہر

راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری رہیں۔جمعرات کو راولپنڈی ڈویژن میں92خلاف ورزیوں پر60 کاروباری مراکز کو سربمہر کردیا گیا۔63ہزارپانچ سو کے جرمانے بھی کئے گئے،45گاڑیاں بند اور47ہزار جرمانہ کیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے مطابق ضلع راولپنڈی میں47خلاف ورزیاں پائی گئیں،40ہزارپانچ سوجرمانہ 37دوکانیں ومارکیٹس سیل کی گئیں۔اسلام آباد میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزام میں 2700جرمانہ کیا گیا اور11دکانیں سیل کی گئیں ۔گراں فروشی کے مرتکب 80 دکانداروں کو 24ہزار جرمانہ ،2پبلک ٹرانسپورٹ گا ڑیوں کے چالان کیے گئے ۔
تازہ ترین