پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سماجی کارکن عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی تقرری وزیرِ اعظم عمران خان نے نہیں کی۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سماجی کارکن عالمگیر خان نے کراچی شہر میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔
سماجی تنظیم فکس اِٹ کے سربراہ عالمگیر خان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے کراچی میں کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا دیا ہوا ہے، ہمیں عوام کی پریشانی کا احساس ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پی ٹی آئی ایم این اے عالمگیر خان کراچی میں گرفتار
رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا یہ بھی کہنا ہے کہ بدقسمتی سے کراچی شہر کو بجلی فراہم کرنے والی صرف ایک یہی کمپنی ہے۔