• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: بارش کے بعد سڑکیں جھیل بن گئیں


خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں بارش سے جہاں موسم خوش گوار ہوا تو دوسری جانب شہر میں بارش کا پانی جمع ہونے سے سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں۔

پشاور شہر اور اس کے گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے موسم انتہائی خوش گوار ہوگیا ہے۔

ابرِ رحمت کے برسنے سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پشاور کے اشرف روڈ، خیبر روڈ، صدر اور جی ٹی روڈ سمیت دیگر شاہراہیں بارش کا پانی جمع ہونے کے سبب جھیل کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ہفتے اور اتوار سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان

سڑکوں پر بارش کا پانی اکٹھا ہونے سے ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے جبکہ عوام کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موسلا دھار بارش سے اندرونِ شہر کے مختلف نشیبی علاقے بھی زیرِ آب آگئے ہیں۔

تازہ ترین