وزارتِ توانائی نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کے فیول نہ ملنے کے دعوؤں کی تردید کر دی۔
ترجمان وزارتِ توانائی نے کے الیکٹرک سے متعلق بیان دیا ہے کہ کے الیکٹرک کے فیول نہ ملنے کے دعوؤں کی تردید کرتے ہیں۔
وزارتِ توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے تسلیم کیا ہے کہ اسے 190 کے بجائے 290 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔
ترجمان وزارتِ توانائی نے کہا کہ کسی اور فورم پر ایندھن فراہمی کو لوڈشیڈنگ کے ساتھ جوڑنا درست نہیں، کے الیکٹرک تسلیم کر چکا ہے کہ ملکی پیداوار کا 80 فیصد فرنس آئل سے مل رہا ہے۔
وزارتِ توانائی کے ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک نے اپنے بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں مطلوبہ سرمایہ کاری نہیں کی، ایندھن کی فراہمی ایک طرف، کے الیکٹرک کا سسٹم تیار بجلی لینے سے بھی قاصر ہے۔
ترجمان وزارتِ توانائی کا اپنے بیان میں کہنا ے کہ کے الیکٹرک تسلیم کر چکا ہے کہ اسے وفاقی حکومت کی جانب سے اضافی بجلی مل رہی ہے۔
وزارتِ توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو 1000 میگاواٹ دینے کی آفر بھی کی ہے، 1000 میگاواٹ کے لیے کے الیکٹرک کو 500 کے وی گرڈ بنانا اور سسٹم میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔
ترجمان وزارتِ توانائی نے کہا کہ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے ملے 800 میگاواٹ میں سے 750 میگاواٹ سے زیادہ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتا۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو مزید 500 میگا واٹ بجلی دینے کو تیار
وزارتِ توانائی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو مزید 500 ٹن فرنس آئل فراہم کرے گی تاکہ پرانا بن قاسم پلانٹ چلایا جا سکے۔
ترجمان وزارتِ توانائی نے مزید کہا ہے کہ بن قاسم پلانٹ کی گیس سائٹ اور کورنگی پاور پلانٹس کو دی جائے تاکہ اضافی 200 میگاواٹ بجلی مل سکے۔
وزارتِ توانائی کے ترجمان کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو اضافی 300 میگاواٹ بجلی دینے کے لیے وفاقی حکومت این ٹی ڈی سی کی لائنوں کو اپ گریڈ کرے گی۔