• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مویشی منڈیاں صبح 6 سے شام 7 بجے تک لگیں گی، اسد عمر

مویشی منڈیاں صبح 6 سے شام 7 بجے تک لگیں گی، اسد عمر


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول سینٹر (این سی او سی)اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے این سی او سی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت دیگر اجلاس میں شریک ہیں۔

صوبائی چیف سیکرٹریز بھی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کر رہے ہیں ، اجلاس میں عیدالاضحی کے حوالے سے مویشی منڈیوں اور نماز عید سے متعلق بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ عیدالاضحی کی نمازوں کے حوالے سے عید الفظر کے پلان کو فالو کیاجائے گا۔

این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں 700 کے قریب مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی ،جن میں صحت سے متعلق ضروری ہدایات صوبوں اور انتظامی اداروں کو جاری کردی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں کا ایس او پیز کے تحت اہتمام بہت ضروری ہے، دیہی علاقوں سے شہر میں جانور فروخت کرنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی، شہر کے اندر اجازت نہیں ہوگی، مویشی منڈیو ں کے متعلق ہیلتھ پروٹوکول اور گائیڈ لائنز سب کے ساتھ شیئر ہوں گی، جبکہ یہ منڈیاں صبح 6 سے شام 7 بجے تک لگائی جائیں گی۔

این سی او سی اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں 321 مقامات اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند ہیں۔

تازہ ترین