• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس پروگرام خطے میں سماجی تحفظ کا سب سے بڑا منصوبہ، عالمی بینک

اسلام آباد(ایجنسیاں) عالمی بینک نے کہاہے کہ احساس پروگرام جنوبی ایشیاءکے خطہ میں سماجی تحفظ کا سب سے بڑا پروگرام بن چکاہے۔ یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگوپیچوموتو نے منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر جاری پیغام اورمنسلکہ آرٹیکل میں کہی ہےجبکہ وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرامرحلہ شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے‘ حکومت نے دوسرے مرحلے کے لیے 25 ارب روپے جاری کردیے ہیں، حکومتی ہدایات کے مطابق قرض پر شرح سودمیں بھی کمی کر دی گئی ہے، دوسرے مرحلے کے لیے مارک اپ 6 سے کم کرکے 3 فیصد کر دیا گیا ہے، قرض کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کر دی گئی۔معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوان اپنے کاروبار کے لیے 1 لاکھ سے ڈھائی کروڑ تک کا قرض لے سکیں گے‘حکومت بغیر گارنٹی کے قرض دے گی، بغیر گارنٹی قرض کی حد بھی 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین