• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینیئل پرل قتل، ملزمان کی نظر بندی میں 3 ماہ کی توسیع


امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس کے چاروں ملزمان کی نظر بندی میں 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

اس ضمن میں محکمۂ داخلہ سندھ نے چاروں ملزمان نظر بندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈینیئل پرل قتل کیس میں بری چاروں ملزمان مزید 3 ماہ نظر بند رہیں گے۔

ملزمان میں احمد عمر سعید، فہد نسیم، سلمان ثاقب اور شیخ محمد شامل ہیں۔

چاروں ملزمان کو انسدادِ دہشت ایکٹ کی دفعہ 11 ٹرپل ای کے تحت نظر بند رکھا گیا ہے۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمان کو رہا کر دیا گیا تو وہ پھر سے دہشت گردی کا نیٹ ورک بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کراچی: ڈینیئل پرل قتل کا ملزم گرفتار

ڈینیئل پرل کیس، ملزمان کی رہائی کا فیصلہ معطل کرنیکی درخواست مسترد

ڈینیئل پرل کے قاتلوں کو حراست میں رکھنے کا فیصلہ سراہتے ہیں، امریکا

ڈینیئل پرل کے قتل کا پاکستان نژاد برطانوی مجرم مزید جیل میں رہے گا

واضح رہے کہ سندھ ہا یی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کیس میں چاروں ملزمان کی سزاؤں کو کالعدم قرار دیا تھا۔

جنوری 2002ء میں وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی ڈینیئل پرل کراچی میں اغواء ہو گئے تھے۔

فروری 2002ء میں امریکی سفارت کاروں کو ایک ویڈیو ٹیپ ملی تھی جس سے تصدیق ہوگئی تھی کہ 38 سالہ ڈینیئل پرل کو قتل کیا جا چکا ہے، دہشت نے ان کا سرقلم کر دیا تھا۔

تازہ ترین