• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا کلین گرین پاکستان منصوبے میں ٹائیگرفورس کی خدمات لینےکافیصلہ

حکومت نے کلین گرین پاکستان منصوبےمیں ٹائیگرفورس کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹائیگر فورس کو ملک بھر میں پودے لگانے کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

 ٹائیگرفورس سے پودے لگوانے کا پہلا تجربہ مون سون شجر کاری مہم میں کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے لاہور میں شجرکاری مہم کے دوران ٹائیگر فورس کی شمولیت کا اعلان کرینگے۔ حکومت نے ٹائیگر فورس کو بعض مقامات پر پودے لگانے کا معقول معاوضہ دینے پر بھی غور کیا ہے۔

 ٹائیگر فورس کی ذمہ داریاں بڑھانے کا فیصلہ ملک امین اسلم اور عثمان ڈار کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ وزیراعظم نے بھی ٹائیگر فورس کی کلین گرین پاکستان میں خدمات پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔

 اس حوالے سے امین اسلم نے کہا کہ ٹائیگرفورس گرین نگہبان بن گئی تو تمام ماحولیاتی اہداف عبور کرجائیں گے، ٹائیگر فورس گرین اکانومی کے ذریعے ملکی معیشت کو اوپر اٹھاسکتی ہے۔

 عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس قیمتی اثاثہ ہے، اب ملکی ترقی میں بھی کردار ادا کرے گی، خوشی ہے کہ ٹائیگر فورس شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے گی، ٹائیگرفورس کو ایک کروڑ پودے لگانے کی ذمہ داری مل سکتی ہے۔

تازہ ترین