وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں واقع مختلف منی ایکسچینجز کے خلاف کارروائی کی ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر رقم منتقل کرنے کے الزام میں 15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی جاری ہے، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے چیک بھی برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا ایکشن، ملزم گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ خضدار میں ایک کارروائی کے دوران ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔