• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیشرفت


سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، پراسیکیوشن نے ملزمان کےخلاف اہم ثبوت اور شواہد جمع کرادیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی، کیس میں ملزمان اور سرکاری وکلاء نے دلائل مکمل کرلیے۔

دوران سماعت ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج رحمان بھولا اور زبیر چریا بھی پیش ہوئے، آئندہ سماعت پر ملزمان اور سرکاری وکلاء سے جوابی دلائل طلب کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

کمرہ عدالت میں پراسیکیوشن نے بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کے معاملے پر ملزمان کے خلاف اہم ثبوت اور شواہد بھی جمع کرادیئے۔

کیس میں ملزمان اور سرکاری وکلا کے دلائل مکمل کرلیے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کے اگر کوئی فریق جوابی دلائل دینا چاہتا ہے تو آئندہ سماعت پر تیاری کر کے پیش ہوں۔

اس پر عدالت نے آئندہ سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین