• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کردی


سپریم کورٹ کے جج، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف دائر کیے گئے ریفرنس پر جاری سپریم کورٹ کے 19 جون کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کردی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ فیصلے پر نظرثانی کرکے عبوری حکم کو ختم کرے۔

مزید پڑھیے: جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار

اس میں یہ بھی استدعا کی گئی نظرثانی درخواست پر فیصلے تک عدالتی فیصلے پر عملدرآمد روک دیا جائے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت سے استدعا کی کہ عبوری حکم سے پہلے ہماری زیر التوا متفرق درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

انھوں نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار تھا جس میں تاخیر کی گئی۔

خیال رہے کہ 19 جون کو سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے دس ججز پر مشتمل بینچ نے یہ مختصر فیصلہ سنایا تھا۔

عدالت عظمیٰ کی اس بینچ کے 3 کے مقابلے میں 7 جج صاحبان نے ٹیکس معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کا حکم دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ انکم ٹیکس کمشنر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کو نوٹس جاری کرے گا۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ انکم ٹیکس کمشنر 60 روز میں ٹیکس معاملے سے متعلق کارروائی مکمل کرے گا۔

تازہ ترین