• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منڈیوں میں رش لگانے والوں پر علی ظفر برہم

عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے لاہور میں منڈیوں میں ایس او پیز اختیار نہ کرنے والوں اور رش لگانے والوں پر برہم دکھائی دے رہے ہیں۔

گلوکار نے سوشل میڈیا پر منڈی سے گزرتے وقت کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اتفاقیہ طور پر ان کا گزر مرکزی منڈی سے ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ بغیر ایس او پیز اختیار کئے ایک جگہ جمع تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب حکومتی عہدیداروں کی جانب سے سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی تاکید کی گئی ہے تو لوگوں کا ایسا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

گلوکار نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں لکھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے فوائد تو ہم نے دیکھے ہی ہیں کیونکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہمیں زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہ کہیں یہ وائرس ہماری کوتاہیوں اور بد احتیاطی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر نہ پھیل جائے۔

انہوں نے حکومتی عہدیداروں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ منڈیوں لگانے کی اجازت مخصوص علاقوں اور جگہوں پر دی جائے جہاں ایس اور پیز پر عملدرآمد کیلئے کڑی نگرانی بھی کی جائے۔

گلوکار نے لکھا کہ ہم صرف پیغامات پر انحصار نہیں کرسکتے ، عملی طور پر کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کوویڈ عید کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم کے ٹائیگرز کو عید کے موقع پر بھی اپنی خدمات بھرپور طریقے سے ادا کرنا ہوں گی تاکہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جاسکے۔

تازہ ترین